ہفتہ 27 دسمبر 2025 - 15:16
رجب المرجب؛ عبادت و بندگی کے ساتھ زیارتِ جامعہ کبیرہ کا گہرا مطالعہ کرنے کا موقع: حجت الاسلام شیخ جواد حافظی

حوزہ/مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان میں گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے خطبوں میں، حجت الاسلام شیخ جواد حافظی نے نمازیوں کو ماہ رجب المرجب کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عظیم مہینے میں زیارتِ جامعہ کبیرہ کو گہرے مطالعے سے پڑھنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان میں گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے خطبوں میں، حجت الاسلام شیخ جواد حافظی نے نمازیوں کو ماہ رجب المرجب کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عظیم مہینے میں زیارتِ جامعہ کبیرہ کو گہرے مطالعے سے پڑھنے پر زور دیا۔

شیخ جواد حافظی نے امام ہادی نقی علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی نیز مبارکباد پیش کرتے ہوئے آنحضرت کا ایک فرمان بیان کیا: جو الله سے ڈرتا ہے، لوگ اس سے ڈرتے ہیں۔ یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے انسان کو عطا کردہ عظیم مرتبہ ہے۔

انہوں نے امام ہادی علیہ السّلام کی تعلیم کردہ زیارتِ جامعہ کبیر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم زیارت کو ماہ مبارک رجب میں گہرے مطالعے سے پڑھنا چاہیے، کیونکہ اس عظیم زیارت میں محمد و آل محمّد علیہم السّلام کی فضیلت کا سمندر ہے۔

نائب امام جمعہ سکردو نے ماہ مبارک رجب کو مسلمانوں کے لیے عبادت کا عظیم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں رجب المرجب کے مواقع کو عبادت سمجھتے ہوئے ائمہ علیہم السّلام کی ولادت اور شہادت کی محافل کو باوقار طریقے سے منانا چاہیے۔

علامہ شیخ حافظی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پچھلے منتخب سیاستدانوں کے عوام کے لیے کیے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے نمائندوں کو انتخاب کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ایک کامیاب نمائندے کی خصوصیات کو تعلیم، قانونی مہارت اور تجربہ قرار دیا۔

علامہ حافظی نے آخر میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے عوام کی رضا اور معاوضے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی زمین پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لینڈ ریفارمز کے قوانین پر عمل کرے، تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha